Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے یمنی وزیر اعظم کی ملاقات

’ملاقات کے دوران یمنی بحران اور تازہ ترین صورتحال کے متعلق بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے یمنی وزیر اعظم ووزیر خارجہ ڈاکٹر احمد عوض بن مبارک نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران یمنی بحران اور تازہ ترین صورتحال کے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
یمن میں دائمی امن کے قیام اور متحاب گروپوں کے درمیان مصالحت و مفاہمت پیدا کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے سعودی حکومت کی تائید اور مدد کے علاوہ یمنی بحران کے حل کے لیے اصولی موقف کا اعادہ بھی کیا۔

شیئر: