Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی گولڈ مارکیٹ میں انڈین ڈیزائن کی چوڑیوں اور کنگن کی مانگ

لوگ شادی میں تحائف دینے کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)
ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان میں سعودی گھرانوں میں سونے کے زیورات کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی وجہ عید کے فوری بعد شادیوں کا سیزن ہے جبکہ تعطیلات پر بیرون ملک جانے والے قریبی احباب کو تحائف دینے کےلیے بھی خریداری کررہے ہیں۔
اخبار 24 نے اس حوالے سے ریاض کی گولڈ مارکیٹ کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں گولڈ مارکیٹ میں خریداروں کا رش ہے۔


 ریاض میں قیمتیں زیادہ ہیں جبکہ مشرقی ریجن میں مختلف ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

ایک دکاندار صالح محمد نے بتایا کہ رش کی وجہ ایک تو سعودی گھرانوں میں عید کی چھٹیوں کے دوران ہونے والی شادی تقریبات ہیں تو دوسری جانب تعطیلات پر بیرون ملک جانے والے افراد قریبی احباب کو تحائف دینے کے لیے بھی خریداری کر رہے ہیں۔
صالح محمد نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ انڈین ڈیزائن کی چوڑیوں، کنگن اور گلاب کی شکل والے لاکٹس اور مالا کی مانگ ہے۔ مخصوص برانڈ کی جیولری کی خریداری میں بھی دلچسپی ہے جس کی  وجہ سے ان کی قیمتیں زیادہ ہیں۔
ایک خاتون ام عبداللہ نے بتایا وہ عید اور تقریبات کی تیاری کے لیے آئی ہیں۔ شادی میں تحفہ دینے کےلیے جیولری خرید رہی ہوں۔ ان دنوں سونے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اب مجبوری بھی ہے۔


رمضان نے کہا کہ سونے کی مختلف اشیا کے نرخ الگ ہیں (فوٹو اخبار 24)

ایک اور خاتون خریدار زھراءحمادۃ نے کہا کہ یقین نہیں آرہا کہ سونے کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں۔ بہت سوچ سمجھ کر تحائف خریدنے پڑ رہے ہیں۔
ایک خریدار موسی رمضان نے کہا کہ سونے کی مختلف اشیا کے نرخ الگ ہیں۔ اس کے علاوہ ریاض میں قیمتیں زیادہ ہیں اس کی نسبت مشرقی ریجن میں مختلف ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: