پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز شامل ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق چھ میچز کی سیریز 4 سے 18 نومبر کے درمیان آسٹریلیا کے چھ مقامات پر کھیلی جائے گی۔ تمام ون ڈے میچز دن اور رات میں ہوں گے جبکہ تینوں ٹی 20 میچز رات کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردارNode ID: 844561
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ میں اور تیسرا 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
Fixtures announced for Pakistan tour of Australia
November 2024
ODIs and T20IsMore details: https://t.co/UB7dVqQZnE#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/7534BTgMkr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 26, 2024