Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس

پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں جامعات کے کردار‘ کے عنوان سے کانفرنس ہورہی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیرسرپرستی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں آئندہ ماہ ’وطن سے تعلق اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ میں جامعات کے کردار‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کانفرنس 28 اور 29 اپریل کو یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں منعقد کی جائے۔
یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد بن سالم العامری نے بتایا کہ’ کانفرنس کا مقصد اقدار کے فروغ، صحیح عقیدے، میانہ روی اور اعتدال کی اہمیت کو بیان کرنے میں جامعات کے تجربات کو نمایاں کرنا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ کانفرنس میں مملکت کے اندر اور باہر سے مختلف وزرا، علما، مفکر اور دانشور شرکت کریں گے، جبکہ کانفرنس میں لیکچرز، انٹرویوز اور ورکشاپ کے ذریعے وطن سے وابستگی اور پرامن بقائے باہمی کے اقدار کو فروغ دینے کے لیے مطلوبہ شرعی، علمی اور سماجی تجربات پیش کیے جائیں گے۔‘

شیئر: