سعودی عرب کی الخرج کمشنری کی وزارت تجارت کی ٹیموں نے بھیڑوں کے ایک فارم میں جعلی موبیل آئل کی فیکٹری سیل کرکے غیرقانونی طور پر مقیم کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق وزارت تجارت کو اطلاع ملی تھی الخرج کمشنری کی میوشی منڈی کے ایک فارم میں غیرقانونی طورپرموبیل آئل فیکٹری قائم کی گئی ہے۔
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی جہاں سے بڑی مقدار میں جعلی موبیل آئل برآمد ہوا۔
| حاولوا التخفي والتمويه على الرقابة..
ضبطناهم يغشون في زيوت السيارات.. ويخبئونها في "حوش غنم" في محاولة للتخفي والتمويه..
وصادرنا 670 برميل زيت ومكائن تم اتلافها
أغلقنا الموقع وأحلنا المخالفين لتطبيق الإجراءات الرادعة بحقهم. pic.twitter.com/O6AvoWBA7F
— وزارة التجارة (@MCgovSA) May 25, 2024