Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی مملکت کے گورنروں سے ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے علاقوں کے گورنرز سے ان کے 31 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر جدہ میں ملاقات کی۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعرات کی صبح ہونے والی اس ملاقات میں ولی عہد کو سالانہ اجلاس میں زیربحث آنے والے اہم ترین موضوعات پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت، سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی خدمت کے لیے علاقائی گورنروں کی کوششوں اور جامع ترقی کے حصول کے لیے ان کے کاموں کو سراہا۔
ملاقات میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔
 

شیئر: