Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کا معاہدہ

سعودی وزیر ثقافت نے چینی ہم منصب کو مملکت کے دورے کی دعوت دی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چینی وزیرثقافت سان یالی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ بدر بن عبداللہ نے نئے چینی وزیر ثقافت کو ان کی تعیناتی پر مبارک باد دی۔
 دونوں دوست ممالک کے مابین ثقافتی امور میں تعاون کے حوالے سے مفید بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر ثقافت نے چینی ہم منصب کو مملکت کے دورے کی دعوت دی۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین ثقافت و سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مملکت اور چین کے مابین ثقافتی شعبے میں تبادلہ، میوزیم، فن تعمیر، اسٹیج ڈرامے، مختلف فنون وغیرہ کا تبادلہ کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی تہذیب و ثقافت سے واقف ہو سکیں۔ علاوہ ازیں ثقافتی پروگراموں اور نمائشوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت ثقافتی پروگرام اور نمائشوں کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔(فوٹو: ایس پی اے)

مفاہمتی یادداشت میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے جمہوریہ چین کے ساتھ ثقافتی امور کے فروغ دیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔
اس موقع پر نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز، معاون وزیر ثقافت راکان بن ابراہیم الطوق، چین میں سعودی عرب کے سفیر عبدالرحمن احمد الحربی اور وزارت ثقافت کے سیکرٹری تعلقات عامہ انجینئرفہد بن عبدالرحمن الکنعان بھی موجود تھے۔

شیئر: