خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ کے السلام پیلس میں سعودی عرب میں تعینات برادر اور دوست ملکوں کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنی اور شاہ سلمان کی طرف سے غیرملکی سفیروں کو ان کے ملک کے سربراہوں کےلیے تہنیتی پیغام دیا اور بطور سفیر ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#صور_واس pic.twitter.com/ro6aFCotfo
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 26, 2024