Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:حلقہ سالمیہ کے زیر اہتما م مقابلہ قرآن کا انعقاد

کویت سٹی:(محمد عرفان شفیق) کویت میں حلقہ سالمیہ کے زیر اہتما م بچوں میں مقابلہ قرآن کا انعقادبعداز نماز عصر مسجد خنہ میں کیا گیا۔کم سن طلبہ اور طالبات کی ایک بڑی تعدادنے اس پروگرام میں حصہ لیا۔تقریب کا انعقاد فیاض، اعجاز اور ان کے رفقاءکی مدد سے عمل میں آیا تھا۔ آخر میں خطیب وا مام مسجد نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی جسکو بچوں نے انہماک اور دلچسپی سے سنا۔ پروگرام کے آخر میں بچوں میں تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر افطار کا اہتمام کیا گیا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: