Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ٹیکسی ایپ اور 4 ڈلیوری اداروں کے لائسنس معطل

’ضوابط کی خلاف ورزی اور معیاری سروس فراہم کرنے میں کوتاہی کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ  ضوابط کی خلاف ورزی پر دو ایپ ٹیکسی اور 4 ہوم ڈلیوری اداروں کا لائسنس معطل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’جن اداروں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے انہوں نے ایک طرف ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے اور دوسری طرف معیاری سروس فراہم کرنے میں کوتاہی کی ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کام کرنے والے تمام متعلقہ اداروں کی نگرانی کا عمل جاری رکھے گی تاکہ طے شدہ ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اجازت یافتہ ایپس کے ساتھ معاملہ کریں اور جس ایپ سے خلاف ورزی ہو یا سروس کا معیار خراب ہو تو اس کے بارے میں اطلاع کریں۔

شیئر: