Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا چین کے ساتھ ثقافتی تعاون ایوارڈ کا اعلان

سالانہ تقریب کے دوران ہر زمرے میں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت ثقافت نے بیجنگ یونیورسٹی کی کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری برانچ میں سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کےلیے شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ سعودی عرب اور چین کے درمیان تخلیقی تعاون اور ثقافتی مکالمے کو فروغ دے گا جس میں تعلیمی، ثقافتی، میڈیا ، ادبی اور آرٹسٹک کمیونٹی میں دونوں ملکوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
ایک سالانہ تقریب میں دونوں ملکوں کے مشترکہ ثقافتی ٹیلنٹ کو تسلیم کیا جائے گا اور ہر زمرے میں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ نے اس موقع پر کہا کہ’ یہ ایوارڈ ثقافتی تقسیم ختم کرنے، فنون لطیفہ، ادب اور تعلیمی تحقیق کے ذریعے چین اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم جزو ہے۔‘
انہوں نے وضاحت کی دونوں دوست ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ثقافتی رابطے کی خواہش ہمیشہ موجود رہی ہے۔

شیئر: