Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں گزشتہ سال 22.6 ملین ٹائر فروخت ہوئے

’2023 سے 2032 تک ٹائروں کی مارکیٹ میں 1.32 فیصد مرکب سالانہ نمو ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ سال 2023 کے دوران 22.6 ملین ٹائر فروخت ہوئے ہیں جبکہ 2032 تک 25.5 ملین  ٹائر فروخت ہونے کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  2023 سے 2032 تک ٹائروں کی مارکیٹ میں 1.32 فیصد مرکب سالانہ نمو ہوگا۔
سعودی عرب میں فروخت ہونے والے بیشتر ٹائر درآمد شدہ ہیں جبکہ چین کے بنے ہوئے ٹائرسب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
کم قیمت اور بہتر معیار کی وجہ سے لوگ چینی برانڈ کے ٹائروں کو پسند کرتے ہیں جبکہ دیگر عالمی کمپنیوں کے برانڈ کے ٹائروں کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔
مارکیٹ ریسرچ کے مطابق سعودی عرب میں ٹائروں کی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے علاوہ پورے ملک میں تیار ہونے والے بڑے منصوبے بھی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں تیزی پیدا کردی ہے۔

شیئر: