Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام قبول کرنے کے 24 گھنٹے بعد یوکرینی خاتون کا روزے میں انتقال

جنازے میں بڑی تعداد میں اماراتی شہریوں اور تارکین نے شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات میں اسلام قبول کرنے کے صرف چوبیس گھنٹے بعد انتقال کرنے والی یوکرینی خاتون کے جنازے میں بڑی تعداد میں اماراتی شہریوں اور تارکین نے شرکت کی۔
سبق ویب نے الحدث چینل کے حوالے سے بتایا کہ امارات کی جنازہ سروسز نے سوشل میڈیا پر 29 سالہ یوکرینی خاتون ڈاریا کوٹسارینکو کی وفات کا اعلان کیا، جبکہ ان کی تدفین القصیص مقبرے میں کی گئی۔
یوکرینی خاتون تین سال قبل ملازمت کی تلاش میں دبئی آئی تھیں جہاں انہوں نے رمضان المبارک کے دوران اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔
ایک دن بعد وہ دل کا دورہ پڑنے سے روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں۔
سوشل میڈیا پر یوکرینی خاتون کے انتقال کی خبر وائرل ہے جبکہ نمازجنازہ کی ویڈیوزاور تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرینی خاتون کا کوئی رشتہ دار دبئی میں موجود نہیں تھا،سوشل میڈیا پر انتقال کی اطلاع پر سیکڑوں افراد نے جنازے میں شرکت کی۔
بتایا گیا ہے کہ یوکرینی خاتون ایک عرصے سے اسلام کا مطالعہ کررہی تھیں۔ رمضان میں امارات کی ایک مسجد میں انہوں نے اسلام کو اپنے مذہب کے طور پر قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر: