اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) نے 13 سال کے بعد شام کی رکنیت کی بحالی کا اعلان کیا ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں رکنیت کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
مزید پڑھیں
ترکیہ کے سفارتی ذرائع نے بتایا شام کی رکنیت 2012 سے معطل تھی، جدہ میں او آئی سی کے غیرمعمولی وزارتی اجلاس کے ایجنڈے میں شام کی رکنیت کی بحالی کا معاملہ موجود تھا جس کی منظوری دی گئی۔
ذرائع نے بتایا ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے شام کی رکنیت کی بحالی کے کے فیصلے کو قبول کیا ہے۔
شام کی رکنیت کی بحالی کے فیصلے کے بعد شامی وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کو اجلاس میں نشست سنبھالنے کے لیے بلایا گیا۔
اس سے قبل او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا ’ تنظیم میں شام کی رکنیت کی بحالی کے حوالے سے وزرائے خارجہ کونسل فیصلہ کرے گی۔‘