Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے امیر کویت کی قیادت میں پہلے پارلیمانی انتخابات کےلیے پولنگ

پولنگ کے لیے 123 پولنگ سٹیشن سکولوں میں بنائے گئے (فوٹو: اخبار 24)
کویت میں نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے اور چار سال میں چوتھے عام انتخابات میں جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔
رائے دہندگان نے قومی اسمبلی کی 18 ویں قانون ساز مدت کےلیے پانچ انتخابی حلقوں سے نمائندوں کا انتخاب کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنبسی کونا کے مطابق انتخابات میں 200 امیدوار میدان میں ہیں۔ آٹھ لاکھ 34 ہزار733 اہل ووٹر چار سال کے لیے پچاس ارکان پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔ 


  ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشوں پر قطاروں میں کھڑی رہی۔

پولنگ کے لیے 123 پولنگ سٹیشن سکولوں میں بنائے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق روزے اور درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود  ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشوں پر قطاروں میں کھڑی رہی۔
انتخابات کے نتائج کا اعلان جمعے کو متوقع ہے جس کے آئین کے مطابق نئی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

شیئر: