Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور کویتی وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو کویت کے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی اور کویتی اعلی حکام بھی موجود تھے۔
قبل ازیں کویتی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے تو جدہ کے کنگ عبدالعزیزایئرپورٹ پرنائب گورنرمکہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔

شیئر: