اردن میں سکیورٹی فورسز نے پیر کو منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ مسلح افواج کے ساتھ جھڑپ میں دو سمگلر مارے گئے۔
عرب نیوز کے مطابق شام سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کےلیے ایک کارروائی کے دوران جھڑپوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے’ منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی اور اسے نارکوٹکس کنٹرول ایڈمنٹسریشن ے حوالے کردیا۔
سمگلروں نے حالیہ برسوں میں شام سے نشہ آور گولیوں کیپٹاگون کی سمگلنگ کے لیےاردن کو ایک راہداری کے طور پر استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ دنیا میں کیپٹاگون کی بڑی مقدار زیادہ تر شام میں تیار کی جاتی ہے۔