Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام سے متعلق غلط تصورات ہیں: سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی

ڈاکٹر محمد العیسی کی گفتگو ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسلاموفوبیا دنیا بھر میں عملاً مسلم دشمنی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ (فوٹو: العربیہ انگلش)
سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی محمد العیسی کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں اسلاموفوبیا کی وجہ اسلام کے بارے میں پائی جانے والے غلط تصورات ہیں۔
 ڈاکٹر محمد العیسی کا العربیہ انگلش کے رض خان کے ساتھ خصوصی ایک خصوصی انٹرویو کہنا تھا کہ 'اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ مذہب کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیاں ہیں۔ ان غلط فہمیوں کو دور کرنا اور انہیں حل کرنا ضروری ہے۔‘
’جو لوگ اسلام کے بارے میں کچھ تصور رکھتے ہیں یا سمجھنا چاہتے ہیں ، انہیں چاہیے کہ اسلام کو اس کے اصل ماخذ سے سمجھنے کی کوشش کریں۔ تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ حقیقتاً اسلام کیا ہے۔ نہ کہ بعض افراد کی طرف سے اسلام کی گئی تشریحات کی روشنی میں اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ کیونکہ یہ تشریحات اسلام کے دائرہ کار میں نہیں آتی ہیں۔ ہوسکتا ہے ان میں بعض تشریحات انتہا پسندانہ ہوں۔‘
انہوں نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے واضح طور پر کہا کہ ضروری نہیں کہ اسلاموفوبیا کی بڑی وجہ نفرت ہو۔ بلکہ بڑی وجہ غلط فہمی بھی ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر محمد العیسی  کی گفتگو ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسلاموفوبیا دنیا بھر میں عملاً مسلم دشمنی اور اسلام دشمنی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔
تاہم انہوں نے ایک مذہبی رہنما کے طور پر اپنی آواز کو اس لیے بلند کیا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔
پچھلے مہینوں میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے واقعات میں تیزی دیکھنے کے بعد انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس تیز ہونے والی لہر کو روکا جائے۔
 

شیئر: