Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشیدگی کے وقت سعودی عرب کے فضائی حدود میں ایئر ٹریفک کا رش

اسرائیل پر ایران کے ڈرون کے وقت سعودی عرب کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک کا ازدحام عروج پر تھا۔
ایران، اسرائیل کشیدگی کے وقت اور متعدد ممالک کی طرف حدود بند کرنے پر فضائی کمپنیوں کے جہازوں نے سعودی عرب کے محفوظ فضائی حدود کو استعمال کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی فضائی حدود ہوائی جہازوں کے لیے محفوظ گزرگاہ رہی ہے۔
اسرائیل پر ایران کے ڈرون حملوں کے وقت سعودی عرب کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک کا ازدحام عروج پر تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی میں اضافے اور اس کے اثرات کی سنگینی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اتوار کو بیان میں فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں۔
وزارت نے خطے اور اس کے عوام کو وسیع جنگ کے سنگین اثرات سے خبردار کیا ہے۔
 

شیئر: