پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔
ناصر جمشید نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں اپنے کیریئر کو خراب کرنے کی غلطی کا اعتراف کر لیا اور معافی مانگ لی۔
ناصر جمشید نے پوسٹ میں ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو کرکٹ پریکٹس کروا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
اسپاٹ فکسنگ: ناصر جمشید پر 10سالہ پابندی برقرارNode ID: 332516
-
ناصر جمشید پر لندن میں رشوت کیس پر فرد جرم عائدNode ID: 362816
-
کرکٹر ناصر جمشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکمNode ID: 414756
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے جو اپنے کیریئر کے ساتھ کیا، اُس پر میں خود کو معاف نہیں کر سکوں گا اور میں اُس پر معافی مانگتا ہوں لیکن میں اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی میں منتقل کرنے کی کوشش کروں گا اور اسے بہترین موقع دوں گا۔‘
ناصر جمشید پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں سپاٹ فکسنگ کرنے کے جرم میں 10 سال کی پابندی لگا دی گئی تھی۔
انہوں نے کرکٹ کو کرپشن سے آلودہ کرنے کے جرم میں برطانیہ میں 17 ماہ قید بھی کاٹی۔
ناصر جمشید نے سنہ 2008 میں زمبابوے کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ سے پاکستانی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔
I won’t forgive myself for what I did with my career and I am truly sorry but I will try to pass my talent on to my daughter and give her the best chance pic.twitter.com/NNpevCNqho
— Nasir Jamshaid (@nasirjamshaid77) April 14, 2024