ناصر جمشید کو سزا نا انصافی ہے ،اہلیہ ڈاکٹر ثمرا
لاہور:اسپاٹ فکسنگ میں 10سال پابند ی کی سزا پانے والے کرکٹر ناصر جمشید کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرا افضل نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو سزا فکس کر کے سنائی گئی ۔ کیس کی سماعت کے دوران ٹربیونل کا ایک رکن شامل ہی نہیں ہوا ۔انگلینڈ میں ہونے والا واقعہ ابھی تک وہاں ثابت نہیں ہو سکا اور پاکستان میں سزا بھی سنا دی گئی ۔ اپنے ردعمل میں ڈاکٹر ثمرا افضل نے کہا کہ یہ سزا سراسر ناانصافی ہے اور کسی بنیاد کے بغیر سنائی گئی ہے ۔ انصاف کے حصول کے لئے انگلینڈ سمیت کسی بھی عدالت میں جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ناصر جمشید کو سزا فکس کر کے سنائی گئی ہے ۔کیس کی سماعت کے دوران ٹربیونل کا ایک رکن شامل ہی نہیں ہوا۔ انہوں نے مفروضوں پر سزا نہیں ہو سکتی لیکن ناصر جمشید کے کیس میں ایسا کیا گیا ہے ۔