Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آبشاریں، معطرماحول اور قدرتی مناظر، سیاحوں کی نئی منزل ’تنومہ‘

پہاڑی علاقوں کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے سیاح دور دور سے آرہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
مملکت میں دلکش قدرتی مناظر اور تصاویر بنانے کے شوقین موسم برسات میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے اور انہیں اپنے کیمروں میں محفوظ کرنے کےلیے تنومہ کا رخ کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق تنومہ کمشنری  مملکت کے جنوب مغرب میں عسیر ریجن میں واقع ہے۔


بارش کے بعد ہر سو ہریالی پھیلی ہوئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

تنومہ کمشنری میں ان دنوں ایک طرف ابر آلود موسم تو دوسری جانب بارش کے بعد دلکش سبزہ زار اور آبشار کے مناظر کی تصاویر لینے کے شوقین افراد کو اپنے سحر میں گرفتار کررہی ہے۔
خاص طور پر الدھنا اور منعا کے پہاڑی علاقوں کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دور سے آرہے ہیں۔


عسیر کے قریب رہنے والے یہاں پیدل سفر کرکے پہنچ رہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

عسیر کے اطراف سے لوگ پیدل سفر کرکے تنومہ پہنچ رہے ہیں۔ یہاں بارش کے بعد ہر سو ہریالی پھیلی ہوئی ہے جو منظر کو دلکش بنا رہی ہے یہ سب کچھ دیکھنے والوں کو اچھا لگتا ہے۔
بارش کے بعد تنومہ کا صاف ستھرا ماحول اور خصوصا یہاں جاسمین، پودینہ، تلسی اور دیگر خوشبو دار پودوں کی کثرت نے یہاں کے ماحول کو معطر اور خوشگوار بنا دیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: