Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں بارش کے بعد قدرتی آبشاروں کے دلکش نظارے

طائف کا پرفضا مقام جبل غزوان کی چوٹی پر قائم ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں طائف کے پہاڑوں اور گھاٹیوں میں ہونے والی مسلسل بارش نے قدرتی آبشار کے حسین مناظر تخلیق کر دیے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی ان قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ان قدرتی خوبصورت آبشاروں سے نکلنے والے پانی نے صحرا کو سبزہ زاروں میں تبدیل کر دیا۔ 

بارش نے صحرا کو سبزہ زاروں میں تبدیل  کردیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

وادی ذی غزال، وادی الشفا، وادی لیہ، وادی وج، وادی محرم، وادی  بسل، وادی سیدرۃ، وادی القراحین، وادی قاوۃ، وادی خماس، وادی الوقادین اور وادی نخب نے ایسے علاقوں کو جو وادیوں سے محروم تھے دلکش بنا دیا ہے۔
آبشاروں نے طائف کے کوہستانی علاقے کو اپنی حصار میں لے کر سورج کی شعاعوں کے ساتھ قدرتی شاہکار بنا دیا ہے۔ طائف کوہستانی زندگی کے علاوہ اپنی رنگا رنگی کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں وادیاں اور انواع و اقسام کی چٹانیں، روایتی درخت مہم جوؤں کے لیے پرکشش قدرتی ماحول  ہیں۔ 

بارش کے بعد پانی ہفتوں نیچے آتا رہتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

طائف جبل غزوان کی چوٹی پر قائم ہے۔ یہ اپنے خوبصورت اور شاندار آبشاروں کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس کے بالائی مقامات سے بہتا ہوا پانی دلفریب نظر آتا ہے۔ بارش کے دوران جمع ہونے والا پانی ہفتوں اوپر سے نیچے آتا رہتا ہے جس سے تالاب بن جاتے ہیں اور ان کی بدولت سبزہ زار اور چراگاہیں بنتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: