Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزیراعظم شہباز شریف کے بعد پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی ملاقات کی ہے۔
منگل کو پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وفد کے ہمراہ ایوانِ صدر پہنچے۔
سعودی وزیر خارجہ اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی مضبوط شراکت داری قائم کرنے اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر: