Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

ایک لاکھ 80 ہزار 880 زم زم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں (فوٹو ایس پی اے)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288  زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی کے امور کی  جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین  نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ اسی طرح  ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں  اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔

677687 زائرین  نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ (فوٹو عرب نیوز)

انتطامیہ کامزید کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔  نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔
 فیلڈ سروسز خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد  ایک لاکھ 22 ہزار 446 رہی ۔

گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کو سہولت فراہم کی گئی (فوٹو ایس پی اے)

 مسجد نبوی میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کو پہنچایا گیا۔
مسجد نبوی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 80 ہزار 880 زم زم کی بوتلیں اور 52808 افطار پیکٹ  مسجد نبوی میں آنے والے روزہ داروں کو فراہم کیے گئے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: