Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں گرد و غبار، جنوبی علاقوں میں سکول بند

’مدینہ منورہ میں شام 7 بجے تک گرد و غبار کا طوفان رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
غیر یقینی موسم کے باعث سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہروں میں آج  اتوار کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں گرد و غبار کا طوفان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ خیبر میں شام 7 بجے تک گرد آلود طوفان رہے گا‘۔
’دھول مٹی کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ کھلے مقامات کے علاوہ ہائی وے پر تیز ہوا چلے گی‘۔
ادھر جنوبی علاقوں میں محکمہ تعلیم نےعسیر ریجن کے بڑے شہروں سمیت محایل  اور رجال المع میں تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہی فیصلہ نجران محکمہ تعلیم کے علاوہ بیشہ اور جازان میں بھی کیا گیا ہے جہاں موسلادھار بارش کے باعث سکول بند رکھے جائیں گے۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’نجران، عسیراور باحہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار جبکہ مشرقی ریجن، ریاض اور قصیم میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔

شیئر: