Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرسبز ریاض‘، دارالحکومت کے آٹھویں علاقے میں شجر کاری مہم جاری

عرقہ میں شجرکاری مہم کا آغاز 18 اپریل کو کیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
’سرسبز ریاض‘ پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پودے لگانے کا کام جاری ہے۔
شجرکاری مہم کے تحت اب تک شہر کے سات علاقوں میں پودے اگانے کی مہم مکمل ہو چکی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض کے آٹھویں علاقے عرقہ میں شجرکاری مہم کا آغاز 18 اپریل کو کیا گیا تھا جس کے تحت 24 ہزار پودے اگائے جائیں گے۔

مہم کے تحت مملکت بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔(فوٹو: ایس پی اے)

سرسبز ریاض مہم کے دوران عرقہ محلے کے 39 پارکوں، 8 اسکولز، 54 مساجد، 4 حکومتی اداروں اور 69 کلومیٹرسڑک کے اطراف میں بنے فٹ پاتھوں پرپودے لگائے جائیں گے۔
عرقہ گورنریٹ کی شاہراہ پرموجود واکنگ اور سائیکلنگ ٹریک جو کہ تین کلومیٹر طویل ہے کو بھی منظم کرنے کے علاوہ وہاں شجرکاری بھی کی جائے گی۔
واضح رہے سرسبز ریاض مہم کے تحت شہر میں سبزے کی تعداد بڑھانے کےلیے 7.5 ملین پودے لگائے جائیں گے جس سے سبزے میں 9 فیصد اضافہ ہوگا جو ماحول کو صاف کرنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
مملکت کے وژن 2030 کے تحت سرسبز سعودی عرب مہم کے اہداف کو حاصل کرنے کےلیے تمام ریجنز میں شجرکاری مہم جاری ہے۔
سرسبز سعودی عرب مہم کے تحت مملکت بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔

شیئر: