Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر رمضان اور عید پر 12.5 ملین سے زیادہ مسافر

جدہ ایئرپورٹ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے سرفہرست رہا۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اس سال رمضان اور عید الفطر کی چھٹیوں میں 12.5 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں پروازوں اور مسافروں کے حوالے سے 18 فیصد زیادہ ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق اتھارٹی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پلیٹ فارم پر کہا کہ 11 مارچ سے 18 اپریل 2024 کے دوران (یکم رمضان سے 9 شوال 1445ھ ) 100 طیاروں کے ذریعے 86 ہزار سے زیادہ پروازیں چلائی گئی ہیں۔
 ایوی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جدہ کا  کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس حوالے سے سرفہرست رہا۔ مسافروں کی تعداد 5.38 ملین رہی جبکہ ریاض 3.23 ملین کے ساتھ دوسرے اور مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 1.04 ملین مسافروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جبکہ مملکت کے دیگر ایئرپورٹس پر 2.85 ملین مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کے حوالے سےمارچ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: