Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: کنگ خالد ایئرپورٹ کے افتتاح کے 40 برس مکمل 

ایئرپورٹ کاافتتاح جمعرات 17 نومبر 1983 کو کیا گیا تھا(فوٹو، ایکس )
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر 2023  کے دوران دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں میں 27 ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح جمعرات 17 نومبر 1983 کو دوپہر گیارہ بجکر چالیس منٹ پر کیا گیا تھا۔ 
افتتاح کے بعد اس دور کے اعتبار سے مذکورہ ہوائی اڈا جدید ترین سہولتوں میں مزین ائیرپورٹ تصور کیا جاتا تھا ۔
 مسافروں کو جملہ سہولتیں فراہم کی جاتی تھیں جو اس دور میررائج تھیں۔

ایئرپورٹ کی تعمیر میں 5 برس کا عرصہ لگا (فوٹو، ایکس)

شاہ فہد بن عبدالعزیز نے شاہی خاندان  کے افراد، وزرا، برادر ممالک کے اعلی عہدیداروں، دانشوروں، ادیبوں اور صحافیوں کے موجودگی میں ایئرپورٹ کا افتتاح کیا تھا۔
ایئرپورٹ کی تعمیر میں 5 برس کا عرصہ لگا جس پر گیارہ ارب ریال کی لاگت آئی تھی۔ اپنے وقت میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا تھا۔
14 ہزار سے زیادہ  افراد نے ایئرپورٹ کی تیاری میں حصہ لیا تھا اور  153 ملین گھنٹے اس کی   صرف ہوئے  تھے۔ 

سال 2019 کی رینکنگ میں شاہ خالد ایئرپورٹ 131 ویں نمبرپرتھا(فوٹو، ایکس)

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  نے دو سال کے عرصے میں ریکارڈ ترقی کی۔ افتتاح کے محض دو برس بعد ہی ایئرپورٹ سے پروازوں کی مجموعی سالانہ تعداد 57  ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ 2022 میں پروازوں کی سالانہ تعداد  2 لاکھ  23 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 1985 میں اس ایئرپورٹ سے 6.4 ملین افراد نے سفر کیا تھا۔ اب اس سے سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 30 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ 
سکائی ٹریکس کی درجہ بندی کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2019 کے دوران  131 ویں نمبر پر تھا جبکہ 2023 میں اسے دنیا کے سو بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں 27 ویں پوزیشن حاصل ہوگئی۔ 2022 کے دوران مشرق وسطی کے دس بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں اس کا نمبر تیسرا رہا۔ 

شیئر: