Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشاروں کی زبان میں اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈا ، شاہ خالد ایئرپورٹ

کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو نیا تجربہ کرایا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
 پروازوں کی تازہ اطلاع اشاروں کی زبان میں دینے والا دنیا کا واحد ایئرپورٹ ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے۔ اس سہولت سے گونگے اور بہرے مسافروں کو بڑیسہولت ہورہی ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ’مطارات الریاض‘ کمپنی نے  کہا ہے کہ سعودی دارالحکومت کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کا واحد ہوائی اڈہ ہے جہاں گونگے اور بہرے مسافروں کو پروازوں کی تازہ ترین معلومات اشاروں کی زبان میں فراہم کی جارہی ہے۔ 
کمپنی نے واٹس اپ اور ٹوئٹر کے ذریعے انٹرایکٹیو چیٹ سروس کا تازہ ترین ورژن لانچ کیا ہے۔ جس کی مدد سےمسافروں کو اشاروں کی زبان میں تازہ معلومات دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا سہارا بھی لیا جارہا ہے۔ 

مسافروں کو اشاروں کی زبان میں تازہ معلومات دی جارہی ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

مطارات الریاض کمپنی کے  ایگزیکٹیو چیئرمین محمد المغلوث نے کہا کہ انٹرایکٹیو چیٹ سروس کے ذریعے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو نیا تجربہ کرایا جارہا ہے۔ سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے نئی سہولت دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سہولت آئی او ایس اور اینڈرائڈ آپریشنل سسٹم کے صارفین کو حاصل ہے۔
جو مسافر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کررہے ہیں اور ان کے  پاس آئی او ایس اور اینڈرائڈ موبائل سسٹم مہیا ہیں وہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات مختلف سروسز کے پیکیج اور دیگر ضروری معلومات لمحوں میں حاصل کرسکتے ہیں۔ 

شیئر: