Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئندہ جمعرات سے بارش کے نئے سلسلے کا امکان

متوقع موسمی صورتحال پر خصوصی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔(فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے نجران، جازان، عسیر، الباحہ، تبوک، مکہ اور مدینہ ریجن کے کئی علاقوں میں آئندہ جمعرات سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عاجل نیوز کےمطابق مرکز کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بارش کا سلسلہ حائل، قصیم، الجوف،حدود الشمالی اور ریاض ریجن کے کچھ علاقوں تک پھیلنے کی توقع ہے۔
متوقع موسمی صورتحال پر خصوصی رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی مرکز برائے موسمیات کے تجزیہ نگار عقیل العقیل نے بھی گزشتہ روزالاخباریہ سے گفتگو کرتے ہوئےاپریل کے آخر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی تھی۔
علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے موسمیات کے قومی مرکز کی پیشگوئی کے پیش نظرپیر کو محایل عسیرگورنریٹ اور رجال المع میں کلاسز معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 تاہم تدریس کا سلسلہ آن لائن ’مدرستی’ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری رہے گا۔ 

شیئر: