Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنگین خلاف ورزیوں پر الاحسا میں دانتوں کا کلینک سربمہر

’تاہم تفتیشی ٹیم نے یہاں کام کرنے والے طبی عملے میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
الاحسا میں وزارت صحت کے دفتر نے شہر میں واقع معروف کلینک کو متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آنے پر سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صحت دفتر نے کہا ہے کہ ’بند کئے جانے والا کلینک دانتوں کے علاج معالجے کے حوالے سے مشہور تھا‘۔
’تاہم تفتیشی ٹیم نے یہاں کام کرنے والے طبی عملے میں متعدد خلاف ورزیاں پکڑی ہیں‘۔
صحت دفتر نے کہا ہے کہ ’کلینک میں کام کرنے والے طبی عملے کے پاس اجازت نامے نہیں تھے‘۔
’علاوہ ازیں صحت عملہ اپنے شعبے سے کے علاوہ دیگر غیر متعلقہ شعبوں میں بھی کام کر رہا تھا‘۔
صحت دفتر نے کہا ہے کہ ’اجازت نامے کے بغیر صحت عملے کا کام کرنا مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے‘۔
الاحسا صحت دفتر نے کہا ہے کہ ’فوری طور پر کلینک سربمہر کرنے اور مذکورہ صحت عملے کو تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: