Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل فضائیہ کی یونان میں کثیر القومی مشقوں میں شرکت

اینوکس یورپ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی رائل ایئرفورس نے یونان کے ایئر وارفیئر سینٹر میں ہونے والی کثیر الملکی فضائی مشق اینوکس 2024 میں شرکت کی ہے۔
دو ہفتوں کے دوران متعدد ملکوں کے فضائی دستوں نے فرضی فضائی جنگوں کی مشقیں کیں جس میں کلوز ایئرسپورٹ آپریشنز کے دوران پلاننگ سیل، کمانڈ آف ایئر مشنز اینڈ کمپین، اٹنیلی جنس مشنز اور فارورڈ ایئرکنٹرول ٹاسک شامل تھے۔
عرب نیوز کے مطابق مشق میں سعودی دستے کے کمانڈنگ پائلٹ لیفٹننٹ کرنل عبدالعزیز نے کہا کہ’ مہینوں کی تیاری کے نتیجے میں ہر سطح پر منصوبہ بند اہداف حاصل ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے سعودی فضائی، تکنیکی اور معاون عملے کی کوششں کو سراہا جنہوں نے پیشہ وارنہ مہارت اور اعلی تیاری کا مظاہرہ کیا۔
یاد رہے اینوکس یورپ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں سے ایک ہے۔ 
سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ’ رائل ایئرفروس نے تکنیکی اور معاون عملے کے ساتھ چھ ٹائیفون طیارے  مشق میں شرکت کے لیےبھیجے تھے‘۔
وزارت نے مزید کہا’ فضائیہ کا مقصد تیاری کو بڑھانا، مہارت کا تبادلہ کرنا، حقیقی جنگی ماحول کی تقلید کرنا اور کثیر القومی افواج  کے ساتھ پیچیدہ فضائی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنا تھا‘۔
مشق میں حصہ لینے والے ملکوں میں قبرض، فرانس، مونٹی نیگرو، قطر، رومانیہ، سپین، برطانیہ اور امریکہ شامل تھے۔

شیئر: