جبل ثھلان پر 1200 میٹر طویل ہائیکنگ ٹریک کا افتتاح
جبل ثھلان پر 1200 میٹر طویل ہائیکنگ ٹریک کا افتتاح
بدھ 24 اپریل 2024 16:24
زائرین منزل تک پہنچنتے ہوئے صحرائی نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔ فوٹو واس
سعودی ہائیکنگ ٹریلز ایسوسی ایشن (درب) کے تعاون سے ریاض ریجن کی دوادمی میونسپلٹی نے تاریخی ثھلان ماؤنٹ ہائیکنگ ٹریل کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق دوادمی کے تاریخی پہاڑ ثھلان پر یہ پیدل راستہ 1200 میٹر سے زیادہ طویل پگڈنڈی ہے۔
تاریخی پہاڑ ثھلان پر ہائیکنگ ٹریل کی افتتاحی تقریب میں مختلف حکومتی نمائندوں اور علاقائی ہائیکنگ کے شوقین افراد نے شرکت کی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ پہاڑی علاقے کی یہ طویل پگڈنڈی بیرونی سرگرمیوں کے لیے مقبول مقام بن جائے گا۔
تقریب کے دوران نجد کے اس علاقے کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی اور نئی پگڈنڈی کے ساتھ ساتھ بلدیہ کی جانب سے ترقیاتی کوششوں کو بھی متعارف کرایا گیا۔
داودمی ریجن کے شہر الشعراء کے قریب ثھلان نامی پہاڑ بالائی نجد میں ایک تاریخی علاقہ مانا جاتا ہے۔
اس علاقے میں خوبصورت پہاڑی مناظر، وادیاں اور پہاڑی راستے شامل ہیں جو قدرتی حسن کے باعث پیدل چلنے والے منزل تک پہنچنتے ہوئے صحرائی نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
دوادمی میونسپلٹی نے اس پگڈنڈی کے لیے جدید ڈیزائن کے اصولوں کا انتخاب کرتے ہوئے قدرتی نظاروں سے مزین پرلطف ہائیکنگ مقام میں تبدیل کیا ہے جو قریبی شہر کو مزید پرکشش بناتی ہے۔
سعودی وژن 2030 کے اہداف کی ترجمانی کرتے ہوئے ریاض میونسپلٹی کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ’جبل ثھلان ہائیکنگ ٹریک‘ زائرین کے لیے پرکشش مقام ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں