Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن نے شام کی سرحد پر منشیات سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں

جابر بارڈر کراسنگ پر 73 ہزار 500 کیپٹاگون گولیاں برآمد ہوئی ہیں ( فوٹو: اے ایف پی)
اردن کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو کہا ہے کہ’ سکیورٹی ایجنسیوں اور انسداد منشیات فورسز کے تعاون سے جابر بارڈر کراسنگ پر 73 ہزار 500 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی دو کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے‘۔
عرب نیوز نے اردن کی نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا پہلے واقعے میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے بارڈر کراسنگ پر 38 ہزار 500 کیپٹاگون گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔
 شام سے آنے والے ایک مسافر کی تلاشی لی گئی تو چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔
اسی بارڈر کراسنگ پر ایک دوسرے واقعہ میں ایک مسافر بس کی مکمل تلاشی کےدوران چھپائی گئی 35 ہزار کیپٹاگون گولیاں برآمد ہوئیں۔
اردن کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے ’ملک میں منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قومی سلامتی کے اداروں کے تعاون سے اردن کے تمام بارڈر کسٹم سینٹرز میں فعال طور پر کام کررہے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ اقدام اردن کے شہریوں اور معیشت کو منشیات کی غیر قانونی تجارت کے اثرات سے بچانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے‘۔
جنگ سے متاثرہ شام کئی ارب ڈالر کی منشیات کی تجارت کےلیے ایک اہم ٹرانزٹ روٹ ہے۔
یاد رہے دنیا میں کیپٹاگون کی بڑی تعداد زیادہ تر شام میں تیار کی جاتی ہے۔

شیئر: