Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : منشیات کے استعمال پر غیرملکی کو 10 ہزار درھم جرمانے کی سزا

عدالت نے دوبرس تک بیرون ملک رقم بھیجنے پر بھی پابندی عائد کردی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
دبئی کی عدالت نے غیرملکی کو منشیات کا استعمال کرنے اوربیرون ملک سے خریدنے کی کوشش پر 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کردیا ۔
اماراتی اخبار کے مطابق دبئی کی عدالت میں عرب ملک کے شہری کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس میں اس پر الزام تھا کہ وہ نہ صرف منشیات استعمال کرتا ہے بلکہ بیرون ملک سے منشیات خریدنے میں بھی ملوث رہا ہے۔
عدالت میں انسداد منشیات کے اہلکار نے یہ ثابت کیا کہ ملزم منشیات کی خریداری کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس اپ استعمال کرتا ہے۔
ملزم کا بینک اکاونٹ اور موبائل کا معائنہ کرنے پرمعلوم ہوا کہ اس نے بیرون ملک منشیات فروشی میں ملوث افراد سے واٹس اپ پررابطہ کیا اور منشیات خریدنے کے لیے انہیں 200 درھم  بھی ارسال کیے تھے ۔
جرم ثابت ہونے پرعدالت نے 10 ہزار درھم جرمانہ عائد کیا جبکہ اسے اس بات کا بھی پابند کیا کہ کسی بھی ذریعے سے دو برس تک بیرون امارات سینٹرل بینک کی اجازت کے بغیررقم نہیں بھیج گا۔

شیئر: