Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو اور فیفا میں 4 سالہ معاہدہ

آرامکو 2026 ورلڈ کپ میں اسپانسر ہوگا۔ (فوٹو سبق)
انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹبال ایسو سی ایشن (فیفا)  کا کہنا ہے کہ  سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ کے ساتھ شراکت کا 4 سالہ معاہدہ کیا گیا ۔
اخبار 24 کے مطابق چار سالہ معاہدے کے تحت آرامکو ، فیفا کا عالمی پارٹنر بن گیا ہے اور 2026 ورلڈ کپ اور 2027 میں ویمنز ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کا اہم پارٹنر و سپانسر ہوگا۔
فیفا کے صدر گیانی انفینٹو نے بتایا کہ ’ شراکت داری فیفا کو بڑے ٹورنامنٹس کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد دے گی‘۔
انفینٹو نے کہا کہ ’ ارامکو کے ساتھ شراکت سے 211 ممبر ایسوسی ایشنز کو اضافی مدد فراہم کی جاسکے گی‘۔
آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینیئر امین بن حسن الناصر نے اس موقع پر کہا کہ ’فیفا کے ساتھ شراکت داری کا مقصد فٹبال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے ہمارا مقصد اس کھیل  کی طاقت کو پوری دنیا میں اثر انداز کرنے کے لیے استعمال کرنا ہے‘۔
امین الناصر نے مزید کہا کہ ’مجھے اس شاندار سفر کے آغاز پر فخر ہے۔ یہ معاہدہ کھیلوں کے لیے کمپنی کی حمایت کو وسعت دے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: