Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حاليہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نو ہزار شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل کٹس روانہ کی ہیں۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن پر مشتمل ان نو ہزار شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز کٹس سے 63 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔
اس ہنگامی امداد سے صوبہ خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ، ڈی آئی خان) جبکہ بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں رہنے والے سیلاب متاثرین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ 
یہ امدادی کٹس نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
بیان کے مطابق یہ اقدام انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے سعودی عرب کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، اور مصیبت کے وقت پاکستان میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے۔

شیئر: