Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف نے بلوچستان کے تین اضلاع میں نو ہزار فوڈ پیکیجز تقسیم کیے

اس منصوبے سے بلوچستان کے تین اضلاع میں 63 ہزار افراد مستفید ہوئے (فائل فوٹو: کے ایس ریلیف)
کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر(کے ایس ریلیف) نے بلوچستان کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ ہائشیوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تین اضلاع میں نو ہزار ضروری فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
کے ایس ریلیف کے مطابق ان میں سے 8000 فوڈ پیکجز گوادر، 500 کوئٹہ اور 500 ضلع چاغی میں تقسیم کیے گئے۔
بیان کے مطابق ’یہ اقدام حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد درکار ہنگامی امدادی کوششوں کے پیش نظر کیا گیا تھا اور انتہائی ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں کو غذائی ضروریات پوری کی گئی ہیں۔
تقسیم کیا گیا ہر فوڈ پیك 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لیٹر كوكنگ آئل، 2 کلو گرام کھجور اور  5 كلو گرام چینی شامل ہیں۔
’یہ پیکیجز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، مقامی حکومتی انتظامیہ اور برائیٹ سٹار اور حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں کے ذریعے تقسیم کیے گئے جس سے تینوں اضلاع میں 63 ہزار افراد مستفید ہوئے۔‘

شیئر: