Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جوزف بوریل اور عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں غزہ کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزف بوریل نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ کی پٹی، گرد و نواح کی صورتحال میں پیش رفت، خطے میں حالیہ کشیدگی، جوائنٹ کوآرڈینیشن کی اہمیت اور کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفہ الجدیع اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے پہلووں کے علاوہ غزہ کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: