سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنیٹ سے ملاقات کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور خاص طور پر غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
علاوہ ازیں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح خاص طور پر غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔