Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فوڈ پوائزنگ سے متاثرہ نصف سے زیادہ مریض ہسپتال  سے فارغ

35 افراد فوڈ پوائزنگ سے متاثر ہوئے تھے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ریاض میں فوڈ پوائزنگ سے متاثر ہونے والے نصف سے زیادہ مریضوں کو انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ فوڈ پوائزنگ سے متاثر ہونے والے 25 افراد کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے اور گزشتہ تین دن کے دوران متاثرین میں واضح کمی نوٹ کی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا کہ گزشتہ دنوں ایک ریستوران میں فوڈ پوائزنگ کے 35 کیسز ہسپتال میں رجسٹرڈ ہوئے تھے جن میں سے 27 انتہائی نگہداشت میں تھے جبکہ 6 افراد صحت یاب ہوکر چلے گئے اور 2 کیسز کو ضروری دیکھ بھال کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا  اب صورتحال بہتر ہے۔ وزارت ریاض اور دیگر شہروں میں اس قسم کے واقعات روکنے کے لیے ضروری اقدامات کررہی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے کہا افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے بچا جائے اور سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: