ریاض شہر میں نو طالبات کے زہر خورانی کا معاملہ حل کرلیا گیا۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ زہرخورانی کا سبب ہوٹل کا کھانا تھا اسکول کینٹین سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع ابلاغ مصدقہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
تفصیلات کے مطابق ریاض ریجن کے ایک اسکول کی 9 طالبات نے شکایات کی کہ انکے پیٹ میں شدید درد ہے۔
متاثرہ طالبات کوہلال الاحمر کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی رپورٹ میں زہر خورانی کا انکشاف ہونے پر تفتیش کی گئی۔
ابتدائی طورپر یہ شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ اسکول کینٹین سے کچھ کھانے کی وجہ سے وہ زہرخورانی میں مبتلا ہوئی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجن کے ادارہ تعلیم کا کہنا ہے کہ طالبات کے زہرخورانی کے واقعے کی تحقیقات کے بعد انکشاف ہوا کہ انہوں نے اسکول کی کینٹین سے نہیں بلکہ باہر ایک ہوٹل سے کھانا کھایا تھا۔
مزید پڑھیں
-
زہر خورانی کے دو ہزار سے زائد کیسزNode ID: 446096
-
مکہ میں 18 افراد زہر خورانی کا شکار، ریستوران سیلNode ID: 561656
ریجنل ادارہ تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ طالبات کو جب ہسپتال لایا گیا تو انہیں پیٹ درد اور قے کی شکایات تھی جس پرشبہ تھا کہ وہ زہرخورانی کا شکار ہیں۔
اس سے قبل ہلال احمر کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ریاض کے سکول میں زہرخورانی کے باعث کچھ طالبات کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ میڈیا مصدقہ ذرائع سے خبر حاصل کرے تاکہ درست معلومات فراہم کی جاسکیں۔