واٹس اپ پر مرد کو توہین آمیز پیغام، خاتون پر جرمانہ
عدالتی اخراجات بھی خاتون کو ادا کرنے کا پابند بنایا گیا۔ (فوٹو البیان)
ابوظبی کی فیملی کورٹ نے واٹس اپ پر ایک مرد کی توہین پرخاتون کو 2 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک شخص نے ابوظبی کورٹ سے رجوع کرکے ہرجانے کا دعوی دائر کیا تھا۔
عدالت میں بیان میں کہا کہ خاتون اس کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہوئی اور اس کی گاڑی کی تلاشی لی۔ بعد ازاں واٹس اپ پر نامناسب پیغام بھیجا جس سے اسے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ خاتون کو 15 ہزار درہم نیزعدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔
عدالت میں خاتون کا واٹس اپ پر بھیجا گیا پیغام بھی پیش کیا۔ خاتون نے جوابی دعوے میں ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا جسے مسترد کردیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا خاتون کا گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے علاوہ کار کی تلاشی لینا اورسوشل میڈیا کے ذریعے نامناسب پیغام ارسال کرنا قطعی درست نہیں جس سے پیغام وصول کرنے والے کی توہین ہوئی ہے۔ عدالت خاتون کو متاثرہ شخص کو 2 ہزار درہم اور مقدمے کے تمام اخراجات ادا کرنے کا حکم دیتی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں