Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھپڑ مارنے کا غلط الزام لگانے پر ایک لاکھ درہم معاوضے کا مطالبہ

ابو ظبی کورٹ نے ایک ایشیائی خاتون کی دائر درخواست مسترد کردی ( فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں ابوظبی فیملی کورٹ نے تھپڑ مارنے کا غلط الزام  لگانے نے پر خاتون سے ایک لاکھ درہم معاوضہ دلانے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ایک ایشیائی لڑکی نے اپنی ہموطن کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے درخواست کی کہ اسے ایک لاکھ درہم معاوضہ دلایا جائے۔
 تھپڑ مارنے کا الزم لگایا تھا جو پبلک پراسیکیوشن کی تحقیقات اور کیمروں کی ریکارڈنگ سے غلط ثابت ہوگیا ۔ایشین لڑکی نےعدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس دلانے کی بھی درخواست کی۔ 
ابوظبی کورٹ نے معاوضے کا مطالبہ یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ہر شخص کو عدالت سے رجوع کرنے کا حق ہے۔ دعوی غلط ثابت ہونے پر معاوضے کا کیس نہیں بنتا الا یہ کہ یہ ثابت ہوجائے کہ عدالت سے رجوع کرنے کا مقصد حق کا حصول نہیں بلکہ جان بوجھ کر نقصان پہنچانا تھا۔

شیئر: