Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے 3 لاکھ شہریوں کو ملازمتیں ملنے کا امکان

ایکسپو دنیا کی اہم نمائشوں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو ایکسپو ریاض ویب سائٹ)
کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں مینجمنٹ کی سعودی سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر خلیل الذیابی نے کہا ہے کہ ایکسپو ریاض 2030 سے ساڑھے تین لاکھ آسامیاں فراہم ہوں گی۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الذیابی نے کہا کہ ایکسپو ریاض 2030 کی میزبانی کا اعزاز ملنے پر ہماری خوشی دہری ہے۔
خلیل الذیابی نے کہا کہ ایک طرف تو اس کی بدولت سعودی عرب کو پے درپے کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری جانب اس کی بدولت مقامی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ 
الذیابی نے کہا کہ ہمیں پہلے دن سے یقین تھا کہ ایکسپو 2030  کی میزبانی کا اعزاز ریاض کو ملے گا۔
الذیابی کا کہنا تھا کہ یقین کا باعث یہ تھا کہ ایکسپو کو منظم  کرنے کے لیے کامیابی کی تمام شرائط  پوری ہو رہی تھیں۔ 
 الذیابی نے کہا کہ زبردست بین الاقوامی مقابلے کے بعد سعودی عرب کو ایکسپو 2030 کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے۔ 
الذیابی نے کہا کہ ایکسپو دنیا کی اہم نمائشوں میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے سائز، اس میں حصہ لینے والوں کی تعداد اور انعقاد کے دورانیے کے حوالے سے بھی دنیا کی بڑی نمائش مانی جاتی ہے۔ 
الذیابی نے توجہ دلائی کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایکسپو 2030  کی ریاض میں میزبانی سے سعودی عرب میں 2024 سے لے کر 2030 تک ساڑھے تین لاکھ آسامیاں پیدا ہوں گی۔ 
سعودی سوسائٹی کے رکن نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ 6 ماہ میں ایکسپو کے شائقین کی تعداد 40 ملین تک پہنچ جائے گی۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: