Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 دنیا کو حیران کر دے گا: گورنر ٹوکیو

فلسطینی عوام کے لیے ’پریشان‘ ہیں، امید ہے کہ بحران جلد از جلد حل ہو جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
ٹوکیو کی گورنر کوائیکے یوریکو کو امید ہے کہ ریاض میں منعقد ہونے والا ورلڈ ایکسپو 2030  دلچسپ اور پائیدار ایونٹ ہو گا جو ’دنیا کو حیران‘ کر دے گا۔
ٹوکیو کی پہلی خاتون گورنر نے گذشتہ روزعرب نیوز جاپان سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کو اس ایونٹ کی میزبانی ملنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
گورنر ٹوکیو کوائیکے یوریکو نے کہا کہ ’میں مملکت کو مبارکباد دینا چاہوں گی۔ مجھے امید ہے کہ ایکسپو 2030 انتہائی دلچسپ رہے گا اور دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دے گا۔‘
اوساکا میں 2025 میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی کے بعد جاپان ’ایکسپو بیٹن‘ سعودی عرب کے حوالے کرے گا۔
دبئی میں کوپ 28 کے موسمیاتی اجلاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے گورنر ٹوکیو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ریاض میں ہونے والا ورلڈ ایکسپو 2030 شاندار رہے گا۔
خاتون گورنر نے کہا کہ سعودی عرب، خلیجی علاقے اور جاپان کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے اور صفر کاربن اور گرین انیشیٹو کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھنا چاہیے۔

سعودی عرب، خلیج اور جاپان کو ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے۔ فوٹو انسٹاگرام

ٹوکیو کی گورنر نے گرین انیشیٹیو پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹوکیو میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا بہت مشکل ہے لیکن ہماری ٹائم لائن 2030 تک کاربن کے اخراج کو روکنا اور 2050 تک صفر کاربن کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔
ٹوکیو 2025 میں ایک نئی پالیسی نافذ کرے گا جس سے شہر میں تمام نئی عمارتوں کو شمسی یا قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنا ہوگا۔
یہ پہلا موقع ہو گا جب عوام سے خاص طور پر گھر بنانے والوں سے سولر پینلز یا سولر سیل لگانے کی درخواست کی جائے گی۔

مملکت کو میزبانی ملنے پر نیک تمناؤں سے مبارکباد دیتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

گورنر نے بتایا کہ آئندہ سال ٹوکیو SusHi Tech سمٹ کی میزبانی کرے گا جس کا مقصد ٹوکیو کو سمارٹ سٹی بنانا اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا ہے۔
 یہ ایونٹ سٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کی صورتحال کے بارے میں خاتون گورنر نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے لیے ’پریشان‘ ہیں لیکن امید ہے کہ بحران جلد از جلد حل ہو جائے گا۔

شیئر: