Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاست کے استحکام کو نشانہ بنانے پر شہری کو سزائے موت

’اس نے منحرف فکر اختیار کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کرلی‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے ملک دشمنی، ریاست کے استحکام کو نشانہ بنانے اور دہشت گردی پر سعودی شہری پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری عبد اللہ بن عبد ربہ الزہرانی کا آج جمعرات کو ریاض میں سر قلم کردیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص کو 24 شعبان 1442 کو گرفتار کیا گیا تھا، اس پر کئی مجرمانہ أفعال کے ارتکاب کا الزام تھا‘۔
’اس نے منحرف فکر اختیار کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کرلی اور ملک کے امن و امان اور استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش کی‘۔
’تفتیش کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جس نے تمام شواہد اور گواہوں کو سامنے رکھ کر الزام ثابت کردیا اور سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ اور ہائی کورٹ نے بھی ذیلی عدالت کے فیصلے کی تائید کی جبکہ وزارت داخلہ نے عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا‘۔

شیئر: