Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام اور الخبر میں تمام پل اور انڈر پاسز کھول دیئے گئے

’موسلادھار بارش کے باعث اہم شاہراہوں پر پل اور انڈر پاسز بند کردیئے تھے‘ ( فوٹو: ایکس)
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ دمام اور الخبر میں تمام پل اور انڈر پاسز ٹریفک کے لیے کھول دیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے موسلادھار بارش کے باعث کل بدھ کو اہم شاہراہوں پر پل اور انڈر پاسز بند کردیئے تھے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کی سلامتی اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے‘۔
’موسمی لہر ختم ہونے کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں سے پانی صاف کرلیا گیا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے پل اور انڈر پاسز کھول دئیے ہیں‘۔
واضح رہے کہ مشرقی ریجن کے علاوہ ریاض اور دیگر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سکول بند اور رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی۔

شیئر: