حریملاء میں وزارت تجارت کا آپریشن، غیر قانونی کارکنان گرفتار
حریملاء میں وزارت تجارت کا آپریشن، غیر قانونی کارکنان گرفتار
جمعرات 2 مئی 2024 21:01
گرفتارغیرملکیوں کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے (فوٹو وزارت تجارت ایکس اکاؤنٹ)
سعودی وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں نے سیکیورٹی فورس کے تعاون سے حریملاء گورنریٹ کے ایک فارم سے غیر قانونی کارکنان کو گرفتار کیا ہے جو غذائی اشیاء کے استعمال کی تاریخیں تبدیل کررہے تھے۔ انہیں مارکیٹ میں روانہ کرنے کے لیے تیار کررہے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت کی نگراں ٹیموں اور ریاض ریجن کی پولیس اور حریملاء کمشنری کی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے رات 3 بجے ایک فارم پر مشترکہ آپریشن کیا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طورپر مقیم کارکنان اشیائے خورونوش جن کے استعمال کی تاریخ ختم ہوچکی تھیں تبدیل کررہے تھے۔
وزارت تجارت کے مطابق کارکنان کو سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا ۔ ضبط کی جانے والی زائد المیعاد اشیائے خورونوش جن کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کی جارہی تھیں ان میں چپس ، چکن سٹاک کیوبز ، سویا ساس وغیرہ شامل تھیں انہیں تلف کردیا گیا۔
وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ان کارکنان کے پاس ان ناقابل استعمال اشیاء کی تاریخیں تبدیل کرنے کے تمام آلات اور ڈیوائسسز بھی تھیں جنہیں ضبط کرلیا گیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے تمام کارکنان کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ ان افراد کے خلاف انسداد تجارتی جعل سازی کی دفعات کے مطابق اقدامات کیے جاسکیں نیز اینٹی کمرشل فراڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف جرمانے اور سزا کا بھی طلاع ہوگا جس کے تحت3 سال قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ اور غیرملکی ہونے کی صورت میں مملکت سے بے دخلی بھی شامل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں